اسلام آباد، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ

 زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی‘مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا‘لوگوں میں خوف و ہراس 
 ہنزہ اور غذر میں زلزلہ کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، موٹر سائیکل سوار ملبے تلے دب گیا
اسلام آباد، پشاور‘گلگت (آئی  این پی )اسلام آباد ، خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں پیر کی دوپہر کو   میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کئے گئے  ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا۔گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔  گلگت بلتستان میں   زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ہنزہ کا روڈ بلاک ہو گیا‘ غذر کے مقام پر  ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ایک موٹر سائیکل سوار ملبے تلے دب گیا