امریکی قونصل جنرل کااین سی اے کے ٹولنٹن بلاک کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے تاریخی ٹولنٹن بلاک کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے جاری یکجہتی مہم کے سلسلے میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ نے ٹولنٹن بلاک کا دورہ کیا اور تاریخی عمارت کی بحالی و تحفظ کیلئے این سی ایکی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر انہیں ٹولنٹن بلاک کی تاریخی اہمیت اور کالج کیساتھ اسکی طویل وابستگی اور فن و ثقافت کے فروغ میں اسکے نمایاں کردار پربریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ تاریخی عمارت طویل عرصے سے تدریسی سرگرمیوں، فن پاروں کی نمائشوں، علمی و ثقافتی تقریبات، کانفرنسوں اور تخلیقی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہی ہے۔