بانی ایم کیو ایم کیخلاف ریاست کیخلاف نعروں کا مقدمہ دوبارہ کھل گیا

خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار،  رئوف صدیقی، کنور نوید، وسیم اختر، قمر منصور ‘ محمود حسین  بھی شامل 
کراچی(آئی این پی ) بانی ایم کیو ایم کے خلاف حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کا مقدمہ دوبارہ کھول دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں گرفتار پانچ ملزمان سید حمید پاشا، محمد تحسین، محمد عمر، مرزا وسیم اور آفاق عالم کو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو 23 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔تفتیشی افسر کے مطابق کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت پریڈ کرانا مقصود ہے، اسی لیے پولیس نے یکم اگست تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔مقدمے میں ایم کیو ایم کے بانی کے علاوہ موجودہ چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق صوبائی وزیر رف صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی کنور نوید، سابق میئر وسیم اختر، قمر منصور اور محمود حسین کے نام بھی شامل ہیں، جبکہ ایک ہزار سے بارہ سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔