کراچی(خصوصی رپورٹ)بانی ایم کیو ایم کے خلاف حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کا مقدمہ دوبارہ کھول دیا گیا سندھ پولیس نے گرفتار 5 ملزموں سید حمید پاشا، محمد تحسین، محمد عمر، مرزا وسیم اور آفاق عالم کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جس پر عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں کل 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مقدمے میں ایم کیو ایم کے بانی کے علاوہ موجودہ چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق صوبائی وزیر رو ف صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی کنور نوید، سابق میئر وسیم اختر، قمر منصور اور محمود حسین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار سے بارہ سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 مئی 2016 کو مزار قائد کے قریب شاہراہ قائدین کو زبردستی بند کیا اور حکومت و ریاست کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقدمہ ، کھل گیا