ظہور الٰہی روڈ کی اپ گریڈیشن کی ذمہ داری ٹیپا کو تفویض

لاہور (خصوصی رپورٹ)ظہور الٰہی روڈ کینال روڈ سے مین بلیوارڈ گلبرگ تک اپ گریڈ ہوگی،ظہور الٰہی روڈ کی اپ گریڈیشن کی ذمہ داری ٹیپا کو تفویض کر دی گئی،ٹیپا کی طرف سے ظہور الٰہی روڈ پر ٹریفک سیفٹی کا کام کیا جائے گا،سڑک پر واقع واک ویز اور کرب سٹون کی پینٹنگ کا کام کیا جائے گا،ٹیپا کی طرف سے سڑک کی اپ گریڈیشن کے لیے 44 لاکھ 91 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا،ظہور الٰہی روڈ کی اپ گریڈیشن کا کام ایک ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔