قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں‘ عوام سے ہماری محبت میں اضافہ ہو رہا ہے
چودھری ظہور الٰہی شہید کے اصولوں پر چلتے ہوئے ہم آج بھی ان کی رواداری اور عوام سے محبت کا اصل حق ادا کر رہے ہیں:برسی پر پیغام
لاہور(اقراء لیاقت)چودھری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، جبکہ گجرات میں ان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی پتیاں اور چادریں چڑھائی گئیں۔اس موقع پر پیغام میں چودھری پرویز الہی نے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھا‘قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں‘یہی وجہ ہے عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ‘چودھری ظہور الٰہی شہید نے ہمیں ہمیشہ یہی تعلیم دی کہ جو حق پر ہو اس کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے‘چودھری ظہور الٰہی شہید کے اصولوں پر چلتے ہوئے ہم آج بھی ان کی رواداری اور عوام سے محبت کا اصل حق ادا کر رہے ہیں‘گجرات کے عوام سے ہمارا سیاسی نہیں بلکہ ذاتی تعلق ہے، وہ سب ہمارے اپنے خاندان کی طرح ہیں‘ ثمیرہ الٰہی نے کہاچودھری ظہورالٰہی شہید چاروں صوبوں کی آواز تھے‘انہوں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گزاری اور ہمیشہ مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی