انٹرن شپ پروگرام کے سترہویں بیج کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیئرز آف پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے سترہویں بیج کا انعقادکیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء￿  وطالبات کے وفد کوپولیس لائنز آمدپر خوش آمدید کہا۔ فیصل کامران نے طلباء￿  کو کمیونٹی پالیسنگ،پولیس خدمت مراکز، وویمن سیفٹی ایپ، پولیس ورکنگ بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزطلباء￿  کے ہمراہ یادگار شہداء￿  پولیس لائن میں سلامی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ طلباء￿  کے وفد کو پولیس لائنز میں پولیس ورک، مختلف برانچز کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ساتھ فائرنگ رینج پر فائر پریکٹس بھی کروائی گئی۔ طلباء￿  نے آئی جی پنجاب کے ویڑن والنٹییرز آف پولیس کی دل کھول کر تعریف کی اورسخت حالات میں پنجاب پولیس کے جوانوں کی فرض شناسی کو سراہا۔ طلباء￿  کے وفد کیلئے پولیس میس میں کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔طلباء￿  نے بہترین معلومات اور انتظامات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔