15 ای خدمت مراکز سے 97 لاکھ سے زائد شہری مستفید

 لاہور (کرائم رپورٹر) پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت ارفع ٹاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر خدمات کی فراہمی کے لیے صوبے بھر میں قائم 15 ای خدمت مراکز سے اب تک 97 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان مراکز سے 17 لاکھ سے زائد افراد نے پوسٹ آفس سروسز، 12 لاکھ سے زائد افراد نے طلاق سرٹیفکیٹ، 11 لاکھ سے زائد افراد نے ڈرائیونگ لائسنس، 9 لاکھ سے زائد افراد نے قومی شناختی کارڈ، ساڑھے 8 لاکھ سے زائد افراد نے ای اسٹامپ پیپر جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد نے انفارمیشن سروسز کی سہولت حاصل کی۔