1081 مقدمات درج ، چالان عدالتوں میں مقررہ وقت پر جمع کرانے کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) جولائی کے دوران بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت، مختلف علاقوں سے 647 ملزمان گرفتار جبکہ 1081 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق بجلی چوروں میں 18510 ملزمان گرفتار کیے گئے، 14565 مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کے اشتراک سے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔