بیدیاں روڈ :درجنوں بجلی چور پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو کی بیدیاں روڈ سب ڈویڑن کے ایس ڈی او حافظ ضرار عمر نے ٹیم کے ہمراہ بیدیاں روڈ سب ڈویڑن کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن درجنوں بجلی چور پکڑے گئے ،ملزم لیسکو کی ایل ٹی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کررہے تھے۔ تار قبضہ میں اور کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔ موقع پر 12بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ، ایف آئی آرز کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کر ا دی گئیں ۔ نادہندگان سے 7لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔