لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او سمن آباد فراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9 جواری کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق کمسائی جواء کھیلتے ہوئے6 ملزمان اور سنوکر پے جواء کھیلتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتارکرلیانوید، محسن، ارشاد، ریحان اور دیگر ملزمان سے داؤ پر لگی 57 ہزار نقدی برآمد کی گئی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان سے کمسائی جواء اور سنوکر کا سامان بھی برآمد کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی لاہور پولیس جرائم کے تدارک کے لئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔