لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف2 کارروائیوں میں 2ملزمان کوگرفتار کرکے 13 کروڑ سے زائد مالیت کی103 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ میں فوجی چوک کے قریب گھر میں چھاپہ مار کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیادوران کارروائی گھر سے 33.6 کلو گرام افیون اور 68.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔