بشیر پٹڑی پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا لاش مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے میں ٹرین کے نیچے آ کر 70 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی ٹرین کی پٹڑی پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا۔ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ شناخت بشیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔