کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)ریلوے پھاٹک کے قریب کے ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران نا معلوم بزرگ مال بردار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ لوگوں کے آوازیں دینے کے با وجود بزرگ گوجرانوالہ سے آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔