مزنگ پولیس نے سلیم کو دورانِ چیکنگ ٹیمپل روڈ سے قابوکرکے مقدمہ درج کرلیا
باٹاپور کے علاقہ سے چور گینگ کے علی رضا ، آفتاب گرفتار ، دو موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کے 60 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم رائفل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مزنگ پولیس نے دورانِ چیکنگ ٹیمپل روڈ سے مشکوک ملزم کو حراست میں لیکر دورانِ تلاشی ملزم طارق سلیم کے قبضے سے رائفل برآمد کر کیا س کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم چوری اور ڈکیتی کی 60 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔دوسری جانب باٹاپور پولیس نے دو رکنی چور گینگ کوگرفتار کر لیا۔ پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم علی رضا اور آفتاب کو قابو کر کے ملزموں سے ایک پسٹل، میگزین ،موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔