سیف سٹی کیمروں کے الرٹ پر کارروائی، مسلم ٹا ئون سے گاڑی قبضے میں لے لی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی ڈھونڈ نکالی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمرے سے موصول ہونے والے الرٹ پر ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو مسلم ٹا ئون کے قریب را ئونڈ اپ کرلیا۔ مذکورہ گاڑی ایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب تھی اور تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے اسے بلیک لسٹ کروایا تھا۔ بر آمد شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹا ئون پولیس کے حوالے کردی گئی۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔