اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے وائرل تصویر پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، صارفین کا فلموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے وائرل تصویر پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، صارفین کا فلموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن حالیہ دنوں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، وجہ بنی ہے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ ان کی ایک پرانی تصویر، جو حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دوبارہ وائرل ہو چکی ہے۔

یہ تصویر دراصل ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران برمنگھم میں لی گئی تھی، جہاں اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی۔ لیکن یہ تصویر تب دوبارہ وائرل ہوئی جب 2025 کے ایڈیشن کے ایک اہم میچ کو منسوخ کر دیا گیا، اور خبروں کے مطابق بھارتی ٹیم نے شاہد آفریدی کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل:
تصویر کے وائرل ہوتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اجے دیوگن پر ’دوغلا رویہ‘ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔ایک صارف نے لکھا: "اجے دیوگن صرف فلموں میں بھارت سے محبت کرتے ہیں، حقیقت میں نہیں۔"ایک اور نے کہا: "اب کسی بالی ووڈ سیلیبریٹی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔"کچھ نے اجے دیوگن کی آئندہ فلموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا، اور کہا کہ "بس بہت ہو گیا، عوام کو اب آنکھیں کھولنی ہوں گی۔"
اجے دیوگن کا کردار:
اجے دیوگن نہ صرف اس ایونٹ کے شریک میزبان تھے بلکہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے مالکوں میں سے ایک بھی ہیں، دوسرے شریک مالک انڈین ریپر ہرشت تومر ہیں۔
یہ ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) سے منظور شدہ ہے، مگر اسے بین الاقوامی ٹی 20 کا درجہ حاصل نہیں۔

تاحال اجے دیوگن کی خاموشی:
اس تنازع پر اجے دیوگن کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا، مگر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف منفی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔