شاہدرہ ٹاؤن‘ راوی روڈ اور سندر میں مقابلے‘6ڈاکوہلاک

ہلاک ہونے والے ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور سینکڑو ں وارداتوں میں ملوث تھے:سی سی ڈی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ شاہدرہ ٹاؤن اور راوی روڈ میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ چھ انتہائی خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ سی سی ڈی زرائع  کے مطابق لاہور شہر کے تین مقامات شاہدرہ ٹاؤن راوی روڈ اور سندر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے چھ انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکو ہاؤس رابر اشتہاری واردات کے دوران شہریوں کو زخمی جبکہ لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ ریپ اور ڈکیتی کی سینکڑوں واردات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے ہلاک ہونے والوں کی شناخت انتہائی خطرناک ملزمان شہباز پرویز‘عاقب ولد عابد‘یاسین عرف بدھو اوڈھ کے نام سے ہوئی جبکہ ذرائع کے مطابق پہلا مقابلہ کے علاقہ میں ہوا جہاں  اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے تین خطرناک ڈاکوؤں کی شناخت سی ار او کے مطابق کی جا رہی ہے جن کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا  دوسرا مقابلہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ہوا جہاں سی سی ڈی کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جنہوں نے انسپکٹر اسلام گجر پر ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے مختار عرف مختارہ ہلاک ہو گیا دوسری جانب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کے انسپیکٹر غلام باری دو ملزمان عاقب اور شہباز پرویز کو ریکوری اور نشاندہی کے لیے راوی روڈ کے علاقہ میں لے جا رہے تھے ملزمان کے ساتھیوں نے اپنے ہی ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی اور فائرنگ کر کے گرفتار اپنے ہی ساتھیوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اسی طرح سے تیسرے مقابکہ چوہنگ کے علاقہ ہوا  این ایف سی سوسائٹی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی فاروق اصغر اوان اور ان کی ٹیم نے ہاؤس رابر کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی سات ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا یاسین عرف بدھو اوڈھ اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے دیگر تین ساتھیوں کی شناخت سی ار او کے ذریعے کی جا رہی ہے