پولیس اہلکار گشت پر تھے، رکنے کے اشارے پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں ناصر مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق جاں بحق ملزم کی شناخت 52 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی۔پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے ایک شخص کو رْکنے کا اشارہ کیاملزم ناصر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزم زخمی ہوگیازخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہوسکا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔