امریکی انخلا ء کے دوران جن کو پناہ دی گئی تھی ان کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں:حکام
تہران (آن لائن) پاکستان اورایران کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغان شہریوں کو ملک بدرکرنے کافیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے امریکی انخلا کے دوران جن کو پناہ دی گئی تھی ان کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں،متحدہ عرب امارات نے امریکی حکومت کوبھی اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی درخواست پر ہزاروں افغان شہریوں کو عارضی طور پریواے ای میں پناہ دی گئی تھی،وہاں سے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا عمل 10 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔