مقامی حکام کی ہدایات پر عمل ، ضرورت پڑنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے تیار رہیں
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ۔غیرملکی خبرساںادارے کے مطابق امریکی مشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے تیار رہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے