اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین کی ملک بدری کے خلاف درخواستوں کا ریکارڈ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین کی ملک بدری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار خواتین نے موقف اختیار کیا وہ پاکستانی شہریوں کی بیویاں اور پاکستانی بچوں کی مائیں ہیں، لیکن انہیں زبردستی ملک بدر کیا جا رہا ہے۔وکیل نے موقف اپنایا پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیر ملکی خواتین پاکستانی شہریت کی حق دار ہیں، جب کہ ان کے بچوں کے ب فارم بھی بنے ہوئے ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل کی استدعا پر کیس کا ریکارڈ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔