صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر 139 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کئے گئے
دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے 222 شہریوں کے مجموعی طور پر 139 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کردیے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی میں آسانی اور ملک میں سماجی بہبود اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔بیان کے مطابق اس اہم اقدام کا مقصد خاص طور پر ریٹائر افراد اورسماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے مالی بوجھ میں کمی، ان کے معیار زندگی اور اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔