اسرائیلی وزیر اعظم فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، تین دن گھر سے کام کریں گے

تل ابیب  (آئی این پی )  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو شدید طبیعت خرابی کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔ اسرائیلی وزیر اعظم   کے دفتر   سے جاری بیان کے مطابق   نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ  (خوراک سے زہر کا اثر) ہو گیا ہے اور وہ آئندہ تین دن تک گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔