فوڈ پوائزننگ سے 2بہنیں جاں بحق

8 سالہ عدن اور 14 سالہ میرب تحصیل ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں ،علاقہ مکین سوگوار
 پنڈی بھٹیاں (خصوصی رپورٹ )فوڈ پوائزننگ سے 2بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔محلہ کھرل ٹا ئون کی رہائشی دو بہنوں 8سالہ عدن اور 14سالہ میرب کو طبعیت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے بچیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ،پہلے چھوٹی بچی خالق حقیقی سے جاملی اورایک گھنٹہ بعد دوسری بچی بھی دم توڑ گئی دونوں بچیوں نے رات کو کھانا کھایا اور ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔