تربوز کھا کر دودھ پینے سے طبعیت خراب ہوئی ،باپ انوار، 6 سالہ احتشام، ، 3 سالہ علیشاہ دم توڑ گئے
اوچ شریف ( خصوصی رپورٹ ) تربوز کھا کر دودھ پینے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے باپ اور دو بچے جاں بحق ، تیسرے کم سن بچے کی حالت تشویشناک ، فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے محلہ گیلانی میں مبینہ طور پر تربوز اور دودھ پینے سے فوڈ پوائزننگ کے باعث شہری راو انوار اور اس کے بچوں کی حالت بگڑ گئی ، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اس افسوسناک واقعہ میں گھر کا سربراہ راو انوار اس کے دو بچے 6 سالہ بیٹا احتشام ، 3 سالہ علیشاہ جاں ہوگئے جبکہ ایک کم سن بچہ رحیم بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاول پور متاثرین کے گھر پہنچ گئے ان سے تعزیت کی۔ دوسری جانب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں اور پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔