فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں
کوئیٹو(آئی این پی )جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں قائم ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ افراد موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔