تنظیم واشنگٹن میںبھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارتی پرچم نذر آتش کرے گی: گرپتونت سنگھ پنوں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں سکھوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی کا اعلان کردیا ہے ۔سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارتی جھنڈے کو نذر آتش کرے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی ۔