پی ٹی آئی کارکنوں نے رہنما کو بھی نہ بخشا‘علی امین گنڈا پور کو بوتلیں دے ماریں

کارکن علی امین گنڈا پور کو ڈی چوک جانے کا کہتے رہے ‘انکار کرنے پر انہوں نے گاڑی کاگھیرائوکرلیا جس پر وہ کافی دیر اندر بیٹھے رہے
علی امین  خطاب کرنے کیلئے گاڑی سے باہر نکلے تو کارکنوں نے بوتلیں مارنا شروع کردیں‘وزیراعلی کو اپنی سکیورٹی طلب کرنا پڑ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے  مشتعل کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو بوتلیں دے ماریں۔ کارکنوں نے علی امین گنڈا پور پر حملے کی کوشش بھی کی، علی امین گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہتے تھے۔کارکن علی امین گنڈا پور کو ڈی چوک جانے کا کہتے رہے انکار کرنے پر انہوں نے گاڑی کو گھیراو کرلیا، وزیراعلیٰ کے پی کے کافی دیر اپنی گاڑی کے اندر رہے اور باہر کارکن مشتعل تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر خطاب کرنے کے لئے نکلے کارکنوں بوتلیں دے ماریں جس کے بعد علی امین نے اپنی سکیورٹی طلب کی اور گاڑی میں بیٹھے گئے۔