علی امین گنڈا پور کارکنوں کی تنقید سے بوکھلا گئے ہیں : شہزاد اکبر

 لاہور ( آئی این  پی )سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے   وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا ہے  علی امین گنڈا پور ورکرز کی تنقید سے بوکھلا گئے ہیں ،  مولانا فضل الرحمان کے بارے میں استعمال  کیئے گئے الفاظ  نامناسب  ہیں،  ورکرز کو اس سے غرض نہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کو کیا کہہ رہے ہیں بلکہ انہیں غرض ہے کہ آپ عمران خان کیلئے کیا کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا ہے ، آپ نے ان کو سیاسی میدان میں شکست دی ہے لیکن علی امین گنڈا پور جب بطور وزیراعلی بات کرتے ہیں ، ایک تو آپ کا حلیہ بھی شریفوں والا نہیں ہے لیکن آپ جو الفاظ استعمال کر رہے ہیں وہ بہت ہی نا مناسب ہیں، خصوصی طور پر جب آپ ایک پوزیشن پر ہوں ،وزیراعلی ہوں، ایک بڑی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں تو اس طرح کا کلام آپ کو زیب نہیں دیتا، اس سے ظاہر ہو تاہے کہ آپ ورکرز کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کافی حد تک بوکھلائے ہوئے ہیں، کسی نہ کسی طریقے سے آپ چاہتے ہیں کہ ورکرز آپ کو پھر سے پسند کرنا شروع کر دے لیکن میرے خیال میں اب بہت دیر ہو چکی ہے ،