میری زندگی میں فی الحال کوئی مرد نہیں، مستقبل کا بھی معلوم نہیں، ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی

میری زندگی میں فی الحال کوئی مرد نہیں، مستقبل کا بھی معلوم نہیں، ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کی زندگی میں کوئی مرد موجود نہیں اور وہ مستقبل کے بارے میں بھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جس میں معروف فلم ساز اور ان کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران میزبانوں نے ثانیہ مرزا سے ان کی ذاتی زندگی اور ڈیٹنگ کے حوالے سے دلچسپ سوالات کیے۔میزبانوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی دعوت دی ہے؟ اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں سیر و تفریح کے لیے مدعو کرتے رہتے ہیں، تاہم وہ ان افراد کو رومانوی ساتھی کے بجائے اپنے دوستوں کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔

فرح خان کا دلچسپ انکشاف
گفتگو کے دوران فرح خان نے بھی انکشاف کیا کہ ان کے بعض دوست اکثر ان سے رابطہ کرکے پوچھتے ہیں کہ آیا ثانیہ مرزا واقعی سنگل ہیں یا نہیں۔اس سوال پر ثانیہ مرزا نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں فی الحال کوئی مرد موجود نہیں اور انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ مستقبل میں کوئی ہوگا یا نہیں۔ثانیہ مرزا کے اس بیان کے بعد ان کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کب ہوئی؟
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔