کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کے لیے سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی اور مون سون کے دوران پانی کے بندش کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ نالوں میں ملبہ، کچرا یا کوئی بھی قسم کا فضلہ ڈالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ پابندی 22 جنوری سے 22 مارچ 2026 تک نافذ رہے گی۔
خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پابندی کا اطلاق نہ صرف عام شہریوں بلکہ کچرا چننے والے، کباڑی، اور دیگر افراد پر بھی ہوگا۔
نالوں میں کوڑا پھینکنے سے مون سون کے دوران پانی کی نکاسی متاثر ہوتی ہے اور سیلاب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور مقدمات درج کریں۔
یہ اقدام شہر میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔