لاہور: موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران پنجاب بھر میں دریاؤں، ندی نالوں، ڈیموں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی عائد ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کھڑے بارشی پانی اور سوئمنگ پولز میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ پورے صوبے میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد مون سون اور ممکنہ موسمی حالات کے دوران شہریوں کو حادثات اور جانی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔