باجوڑ میں 12 گھنٹے کے لیے کرفیو، مری میں جشنِ آزادی پر دفعہ 144 نافذ

باجوڑ میں 12 گھنٹے کے لیے کرفیو، مری میں جشنِ آزادی پر دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: باجوڑ میں آج صبح 11 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10:30 بجے تک تمام سرگرمیاں ختم کر کے گھروں میں محدود رہیں۔ کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی صورت میں شہری خود ذمہ دار ہوں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور کرفیو کے دوران تمام تجارتی اور عوامی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔دریں اثنا، جشنِ آزادی کے موقع پر تفریحی مقام مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم 14 اگست کو فیملیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں مال روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔