پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی میں 8 فروری کے احتجاج کے تناظر میں مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، مری میں دفعہ 144 کا نفاذ آج رات سے ہوگا اور یہ روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک مؤثر رہے گا۔ اس حکم کے تحت مری میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق، یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مری انتظامیہ نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے میں امن قائم رہے۔