افق پر بادلوں کا راج برقرار ہے اور سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر میں خوشگوار موسم محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں خنکی برقرار ہے اور شہری موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور ہوائیں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے، اور آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کو ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سامنا رہ سکتا ہے۔محکمہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران حفاظتی اقدامات کریں اور ہواؤں اور نچلے درجہ حرارت کے پیش نظر مناسب لباس پہنیں تاکہ سردی سے بچا جا سکے۔