خیبر پختونخوا، باڑہ: بوسیدہ چھت گرنے سے ایک سالہ بچہ جاں بحق

خیبر پختونخوا، باڑہ: بوسیدہ چھت گرنے سے ایک سالہ بچہ جاں بحق

خیبر پختونخوا کی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں ایک گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے واقعے میں حسن نامی ایک سالہ بچہ ملبے تلے دب گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ متاثرہ گھر وادی تیراہ کی فیملی کا ہے، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھت گرنے کی وجہ عمارت کی بوسیدگی تھی۔