پشاور کے قریب ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق دھماکا تھانہ باڑہ کی حدود میں کڑپہ کے مقام پر پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ کا ہدف سیکیورٹی فورسز تھیں، تاہم ایک راہ گیر خاتون اس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔