رائیونڈ میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی

رائیونڈ میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ، کوٹ بابو خان میں ایک رہائشی گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور کم سن بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ملبے سے نکال لی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کی چھت انتہائی خستہ حال تھی اور پرانی لکڑی کی کڑیوں پر قائم تھی، جو کمزور ہونے کے باعث اچانک منہدم ہوگئی۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کی بروقت مرمت کرائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔