بنگلادیش کے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے آج اہم دن ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل آج دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں حکومت کا موقف بتائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بنگلادیشی کھلاڑی ورلڈکپ میں کھیلنے کے حق میں ہیں، تاہم کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنا حتمی جواب آئی سی سی کو دے گا۔اگر بنگلادیش بھارت میں کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا آپشن زیر غور ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے شیڈول میں کسی تبدیلی کے بغیر بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا انتخاب دیا ہے۔