ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا حریف کون ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا حریف کون ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پاکستانی شائقین کو اب اپنے روایتی حریف سے مقابلہ دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

 اس صورتحال میں پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج دیگر ٹیموں اور موسمی حالات سے ہوگا۔پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کے خلاف احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا ہے، جس کی وجہ سے آئی سی سی کے موجودہ بھارتی سربراہ کی کھیلوں میں سیاسی مداخلت نے کرکٹ کے شفاف تاثر کو متاثر کیا ہے۔اب پاکستان کی ٹیم کے لیے سب سے اہم میچز نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف ہوں گے، جہاں انہیں لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی تاکہ پوائنٹس ٹیبل اور نیٹ رن ریٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھ سکیں۔تاہم سب سے بڑا خطرہ پاکستانی ٹیم کے لیے بارش کا ہے، کیونکہ تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، اور وہاں غیر متوقع بارشیں میچ کے مکمل نہ ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے افتتاحی میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جو پاکستان کے سفر اور ٹورنامنٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔