میسی کے والد کے انتقال کے بعد ان کے فٹبال کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ غیر یقینی صورتحال میں

میسی کے والد کے انتقال کے بعد ان کے فٹبال کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ غیر یقینی صورتحال میں

انٹر میامی کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے لیونل میسی کے والد خورخے میسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خورخے میسی ہفتے کے روز ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک اسپتال میں 68 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر انٹر میامی کے دفاعی کھلاڑی فاکونڈو مورا نے کہا کہ پوری ٹیم اس مشکل وقت میں میسی کے ساتھ ہے اور ان کے لیے حمایت کا اظہار کرتی ہے۔مورا کا کہنا ہے کہ جب بھی میسی خود کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کے لیے تیار محسوس کریں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑی ان کے ساتھ ہوں گے۔کلب کے منیجر گیلرمو ہوئیوس نے بھی اس واقعے کو ٹیم کے لیے بہت تکلیف دہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے صدمے میں الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

انٹر میامی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچ سے قبل خورخے میسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، اور کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی۔میچ کے دوران شائقین نے میسی کے حق میں نعرے لگائے اور ’فورسا لیو‘ کے پیغامات والے پرچم بھی لہرائے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ میسی کب ٹیم میں واپس شامل ہوں گے۔