سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ 4 لاکھ 10 ہزار روپے

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ 4 لاکھ 10 ہزار روپے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نہ صرف عالمی بلکہ مقامی صرافہ بازار میں بھی نئے ریکارڈ قائم ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3,890 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جو تاریخ میں سب سے بلند ترین قیمت ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے:

ایک تولہ سونا 3,500 روپے اضافے کے بعد 410,278 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا 3,001 روپے اضافے کے بعد 351,747 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے تحت ایک تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 4,826 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے رجحانات، ڈالر کی قیمت، اور عالمی مالیاتی حالات کے اثرات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔