پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ روپے کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3757 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

24 قیراط سونا 4,00,000 روپے فی تولہ
22 قیراط سونا 3,66,666 روپے فی تولہ
21 قیراط سونا 3,50,000 روپے فی تولہ
چاندی 6,000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اس ریکارڈ اضافے کی بڑی وجوہات عالمی سطح پر سیاسی و معاشی بے یقینی، روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان ہے۔