لاہور(سپورٹس ڈیسک )صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہہ دیا مجھے حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں۔بی سی بی صدر امین الاسلام نے آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت جانا بنگلادیشی ٹیم، مینجمنٹ اور ہمارے کرکٹ شائقین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ ہمارا مو قف یہی ہے کہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنے دیا جائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔اْن کا کہنا تھا کہ حکومت جب فیصلہ کرتی ہے تو وہ تمام پہلوو ں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے۔