پاکستان نے رافیل طیارے گرائے( امریندر سنگھ راجہ)مودی کہہ دیں ٹرمپ نے جھوٹ بولا راہول گاندھی

بھارتی ایئر مارشل نے عوام سے حقائق چھپائے ہیں: رکن لوک سبھا ‘ مودی کہیں بھارت نے جنگ بندی نہیں کی:اپوزیشن لیڈر کی تقریر

نئی دہلی (آئی این پی)لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجا نے پاک بھارت جنگ کے دوران رافیل گرانے کی تصدیق کر دی۔امریندر سنگھ راجا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے پاس ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا، یہ ٹیل رافیل طیارے کا تھا جس پر BS-001 لکھا ہوا تھا، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔امریندر سنگھ راجہ نے کہا  بھارتی ایئر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی، بھارتی ایئر مارشل نے کہا کہ یہ ایک غیر شناخت شدہ طیارے کا پرزہ ہے۔لوک سبھا کے رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر مارشل نے اس ایئر کرافٹ کو غیر شناخت شدہ قرار دیا، درحقیقت بھارتی ایئر مارشل نے بھارتی عوام سے حقائق چھپائے۔دریں اثناء بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 5 بھارتی طیارے گرنے کے بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتوں لے لیا۔راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی میں دم ہے تو یہاں اپنے خطاب میں کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں  اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے