گنڈاپور وزارت اعلی خطرے میں پڑ گئی
قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے، علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے، پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے لیکن سیاست یا کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے۔