حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے‘14افرادزخمی‘15گھر تباہ ترک صدر کو حوثیوں کیخلاف کارروائی کا کہہ سکتاہوں:ٹرمپ

حوثی گروپ کا تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت میں واقع آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
 سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر ہے، خطرات کا پتا چلا لیا گیا  ‘ روکنے کیلئے  اقدامات کئے  جا رہے ہیں:عرب اتحاد
 یمن کے حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں‘سعودی عرب پر حملوں کو کبھی فراموش نہیں گا:امریکی صد
ریاض‘واشنگٹن(آئی این پی )سعودی فضائی دفاعی نظام نے  بدھ کی  علی الصبح مملکت میں مختلف اہداف پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے کروز، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا جبکہ  ریاض میں ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے اور15گھروں کو نقصان پہنچا ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق منگل  و بدھ کی  درمیانی رات ریاض میں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب فضائی دفاعی نظام نے شہر کے اوپر موجود دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ عرب اتحاد نے مختلف علاقوں میں چھ کروز، دو بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرونز مار گرائے۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں کہا ریاض میں انٹرسیپٹ کیے جانے والے دو کروز میزائلوں کے ٹکڑے گرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے  معیاری طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ میزائلوں کے ٹکڑے  گرنے سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ پندرہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سو حوثی گروپ نے سعودی عرب میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت میں واقع آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  وہ ترک صدر اردوان کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں، سعودی عرب پر حملوں کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  یمن کے حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر اردوان وہی کچھ کریں گے جو میں ان سے کرنے کو کہوں گا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں بہت جلد کوئی فیصلہ کریں گے