بکر منڈی کے قریب 4 ہزار پتنگیں اور 180 خطرناک ڈور کی چرخیاں بر آمد،20 روز میں 542 مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ شیرا کوٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی کے قریب غیر قانونی پتنگوں اور خطرناک ڈور کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائی کے دوران 4 ہزار پتنگیں اور 180 خطرناک ڈور کی چرخیاں قبضے میں لی گئیں جو حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے سراسر خلاف تھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈی ایس پی شکیل کھوکھر موقع پر پہنچے اور کارروائی کی نگرانی کی۔پولیس نے غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث دو پتنگ ڈیلرز سمیع اور اویس کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان آن لائن پتنگوں کے آرڈر لینے اور سپلائی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے۔بر آمد ہونے والا تمام سامان تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 565 افراد کو گرفتارکیا گیا جبکہ 542 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ہزار 70 پتنگیں اور 404 چرخیاں بر آمد کی گئی ہیں۔ڈولفن سکواڈ مصری شاہ نے کارروائی کے دوران پتنگوں کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں بر آمد ہوئیں۔ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو ایل سی ڈی کارٹن میں چھپا رکھا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچا جا سکے۔بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں پتنگ بازی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر حیدر کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1050 پتنگیں اور قاتل کیمیکل ڈور کی 2 چرخیاں بر آمد ہوئیں ۔ترجمان موبائلزکے مطابق ڈی ایس پی مبشر اعوان نے ناکہ شیراکوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے 50 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی ایک چرخی بر آمد کر لیایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ رضوان چیمہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ چیکنگ بڑی کارروائی کی۔پولیس نے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت منان علی اور اسد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور 06 عدد خطرناک کیمیکل ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں نشتر کالونی پولیس نے ملزم عدنان کو کماہاں کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 سے زائد پتنگیں اور تین چرخیاں بر آمد کر لی گئیں۔ایس ایچ او نشتر کالونی زاہد محمود نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا