ڈاکو،چور بے لگام،متعدد وارداتیں

شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی چھائونی میں نعیم سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں سکندر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں رشید سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں اسد سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں امتیاز سے 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ریس کورس اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹائون ،ساندہ اور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔